Time 01 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

احد اور رمشا کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ نے مداحوں کو سجل کی یاد دلادی

احد اور رمشا کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ نے مداحوں کو سجل کی یاد دلادی
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان 2022 سے طلاق کی افواہیں ہیں، تاہم جوڑے نے اب تک اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی—فوٹو: سوشل میڈیا

حال ہی میں ایک ایوارڈز کی تقریب میں معروف اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو سجل علی کی یاد دلا دی۔

رمشا خان اور احد رضا میر کو 2022 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کے لیے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا جس کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

دونوں کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو مداح ماضی میں سجل علی اور احد رضا میر کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ کو نہ بھلا سکے اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر پرانی ویڈیوز پھر سے شیئر کی گئیں۔

ماضی کی ویڈیوز میں ان ہی ایوارڈز میں سجل اور احد کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ وصول کرتے دیکھا گیا۔

مداحوں کے کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے:

احد اور رمشا کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ نے مداحوں کو سجل کی یاد دلادی
فوٹو: اسکرین شاٹ
احد اور رمشا کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ نے مداحوں کو سجل کی یاد دلادی
فوٹو: اسکرین شاٹ
احد اور رمشا کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ نے مداحوں کو سجل کی یاد دلادی
فوٹو: اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر احد رضا اور رمشا خان کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں سرگرم ہیں لیکن اس حوالے سے اداکاروں کی طرف سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان 2022 سے طلاق کی افواہیں ہیں تاہم جوڑے نے اب تک اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔

احد اور سجل کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں جو بعدازاں طلاق کی افواہوں میں تبدیل ہوگئیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کے معاملے پر  کئی شوبز شخصیات بات کرچکی ہیں، دونوں گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر نہیں آئے جب کہ احد سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی پر بھی موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں :