01 اکتوبر ، 2024
بالی وڈ کے مشہور گلوکار و میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ابوظبی میں منعقد ہونے والے آئیفا 2024 کے دوران ہنی سنگھ نے پاکستانی فینز کےنام پیغام جاری کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
آئیفا ایوارڈ 2024 کے ریڈ کارپٹ پر ہنی سنگھ سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کیلئے کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
اس کے جواب میں ہنی سنگھ کا کہنا تھاکہ ’دعا کریں میں جلد پرفارم کرنے پاکستان آؤں‘۔
دوران گفتگو ہنی سنگھ نے بتایا کہ انہیں کئی پاکستانی فنکار پسند ہیں جن میں مہدی حسن ، غلام علی ، علی عظمت ، عاطف اسلم اور صنم ماروی شامل ہیں۔
ہنی سنگھ نے کہا کہ ’ وہ 12 سال سے دبئی میں پرفارم کررہے ہیں جہاں کئی پاکستانی مداح بھی ان کے کانسرٹ میں شریک ہوتے ہیں لیکن جو لوگ دبئی کا سفر نہیں کرسکتے ان کیلئے میں ان کے ملک جاکر پرفارم کرناچاہوں گا ‘ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اگلے برس پہلی مرتبہ یوکے میں پرفارم کروں گا اور اگر وقت نے اجازت دی تو پاکستان میں بھی پرفارم کرکے خوشی ہوگی ‘ ۔