Time 02 اکتوبر ، 2024
دنیا

کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب 2 دھماکے، تحقیقات جاری

کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب 2 دھماکے، تحقیقات جاری
اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے مقامی وقت کے مطابق بدھ کو رات 3 سے 4 بجے کے قریب ہوئے۔—فوٹو: رائٹرز

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے مقامی وقت کے مطابق بدھ کو رات 3 سے 4 بجے کے قریب ہوئے۔

 اسرائیلی سفارتخانے کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی عمارت کو کسی صورت  کا کوئی نقصان پہنچا ہے۔

کوپن ہیگن پولیس نے بھی ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بعد ازاں  پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


مزید خبریں :