Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایس سی او کانفرنس، پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیےپاک فوج کوطلب کرلیا

ایس سی او کانفرنس، پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیےپاک فوج کوطلب کرلیا
 آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے، اعلامیہ پنجاب حکومت۔ فوٹو فائل

ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کو واضح غیرمبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کر سکیں گے، دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملہ یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکیں گی۔


مزید خبریں :