Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ: انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی،فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق 13 جنوری کے فیصلے پر  پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 جنوری کا فیصلہ دینے والا وہی 3 رکنی بینچ نظر ثانی درخواست کی سماعت کرےگا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر  اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلےکے انتخابی نشان کےکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے فیصلہ سنایا تھا۔

مزید خبریں :