06 اکتوبر ، 2024
اسرائیلی شہر بیر السبع میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج اسرائیل کے جنوبی شہر بیر السبع کے بس اسٹینڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک جبکہ مزید 10 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے شہر کے بس اسٹینڈ پر قائم فاسٹ فوڈ چین میں داخل ہوکر فائرنگ کردی تاہم وہاں موجود فوجی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
حملہ آور کی شناخت 29 سالہ احمد الاقبی کے نام سے ہوئی ہے جس کے پاس اسرائیلی شہریت ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو اسرائیلی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔