Time 07 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ماضی میں ٹوتھ برش بیچنے والا اب 13 ہزارکروڑ کا مالک، بالی وڈ میں شاہ رخ سے بھی امیر کون؟

ماضی میں ٹوتھ برش بیچنے والا اب 13 ہزارکروڑ کا مالک، بالی وڈ میں شاہ رخ سے بھی امیر کون؟
بالی وڈ کے اس امیر ترین شخص کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 13ہزار کروڑ ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ انڈسٹری کے امیر ترین افراد کی فہرست مرتب کی جائے تو سب سے پہلا نام  ہمارے ذہنوں میں شاہ رخ خان اور بگ بی امیتابھ بچن جیسی شخصیات کا آتا ہے۔

لیکن آپ کو جان کر یقیناً حیرت ہوگی کہ بالی وڈ کی  امیر ترین شخصیت  کوئی اداکار نہیں بلکہ ’پان سنگھ تومر‘،’ تھینک یو‘، ’ مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سمیت کئی  کامیاب  فلمیں بنانے والے  پروڈیوسر رونی اسکریو والا ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری رپورٹ  میں  رونی اسکریو والا کو بالی وڈ کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹ میں  رونی اسکریو والا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.55 بلین ڈالر یعنی تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رونی بھارتی سنیما سے منسلک وہ  واحد ارب پتی ہیں جن کی جائیداد کی مالیت 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے ۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر  بھوشن کمار کا ہے  جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.2 بلین ڈالر ہے، اس کے بعد  آدتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 850 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

’ رونی اسکریو والا ماضی میں  ٹوتھ برش بھی فروخت کرچکےہیں‘

بھارتی میڈیا کے مطابق رونی اسکریو والا ہمیشہ سے ہی اتنے امیر نہیں  تھے،  رونی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ٹوتھ برش بنانے والے کاروبار  سے کیا لیکن 1970 کے بعد بھارت میں سنیما کی مقبولیت  کو دیکھتے ہوئے  رونی نے  ٹیلی ویژن پروڈکشن کمپنی  میں  37 ہزار بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد رونی کے پروڈکشن ہاؤس میں کئی کامیاب فلمیں تیار کی گئیں۔

2012 میں رونی نے اپنی یہ  کمپنی ڈزنی کو ایک بلین ڈالر میں بیچ دی جو کہ سنیما کی  تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل کہلائی۔

 بعد ازاں رونی نے آر ایس وی پی  موویز قائم کی اور پھر  رونی کی نئی پروڈکشن کمپنی سے  بالی وڈ فلم ’اڑی‘ اور ’کیدر ناتھ‘ جیسی فلمیں  تیار کی گئیں۔

مزید خبریں :