09 اکتوبر ، 2024
شمالی اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا
حزب اللہ کے حملے کے دوران کریات شمونہ میں سائرن بجنے لگے اور فضائی دفاعی نظام نے راکٹوں کو روکنے کی کوشش بھی کی، اس کے باوجود کئی راکٹ کریات شمونہ میں گرے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹوں کی زد میں آکر کریات شمونہ میں ایک مرد اور خاتون ہلاک ہوئے۔
حزب اللہ کے راکٹوں سے کریات شمونہ میں کئی عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
اس سے قبل حزب اللہ نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے۔