Time 12 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم کی دکی میں دہشتگرد حملے کی مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت

وزیراعظم کی دکی میں دہشتگرد حملے کی مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت
فوٹو: فائل

وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ضلع دکی میں کان کنوں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کردی۔

وزیر اعظم نے دکی میں دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم ہیں، وفاقی حکومت شہدا کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وزیراعظم نے دکی کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملے اور جدید اسلحے سے وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا، دہشتگرد حملے میں 21 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، کچلاک موسیٰ خیل اور مسلم باغ سے تھا، مسلح حملہ آوروں نے دس کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

مزید خبریں :