Time 12 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ویڈیو: صدر زرداری کا ترکمانستان میں بچوں سے محبت بھرا انداز سب کو بھاگیا

ترکمانستان کے ہوائی اڈے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کا استقبال منفرد اور محبت بھرے انداز میں کیا گیا۔

صدر آصف زرداری دوروزہ دورے پر  ترکمانستان گئے  ہیں جہاں ہوائی اڈے پہنچنے پر دو ننھے مقامی بچوں نے گلدستوں کے علاوہ روایتی نمکین روٹی کے ساتھ صدر کا استقبال کیا جنہیں عموماً مہمان کھا کر خوشنودی کا اظہار کرتا ہے۔

صدر مملکت نے اس موقع کو نئی روایت عطا کرتے ہوئے پہلے بچے سےلیے روٹی کے ٹکڑے کو اس کے منہ میں دے دیا جسے اس نے کاٹ لیا اس طرح اس کے دانتوں سے کٹی روٹی کو لقمہ بنا کر انہوں نے خود کھالیا یہی عمل انہوں نے دوسرے بچے کے معاملے میں بھی انجام دیا۔

صدر زرداری کے اس  انداز  پر میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات کو  بھی خوشگوار حیرت ہوئی، اس موقع پر صدر زرداری کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔

صدر زرداری کی یہ ویڈیو نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں علی ڈار نے لکھا کہ ’پاکستان کو ایسے ہی محبتوں سے بھرے مناظر کی ضرورت ہے‘۔


مزید خبریں :