Time 12 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارت کا فلمساز جو بھارتی بل گیٹس کہلایا اور دولت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کا فلمساز جو بھارتی بل گیٹس کہلایا اور دولت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی وڈ پروڈیوسر رونی اسکریو والا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.55 ارب ڈالر یعنی تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے— فوٹو:فائل

بھارت میں فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ دولت ہے اور فلمیں بھی اب کئی سو کروڑ کا بزنس کرنے لگی ہیں۔

شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار اور عامر خان امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن ان سب سے زیادہ اثاثے بھارتی فلمسازوں کے ہیں اور ان میں بھی بڑا نام بالی وڈ سے جڑا نہیں ہے۔

بالی وڈ پروڈیوسر رونی اسکریو والا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.55 ارب ڈالر یعنی تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے لیکن اس ریس میں کلاندھی مارن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

60 سالہ کلاندھی مارن بزنس ٹائیکون کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں جنہوں نے رجنی کانت اور ان کے سابق داماد دھنوش کا کیرئیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اینتھرن، پیٹا، بیسٹ، جیلر اور رایان جیسی ہائی بجٹ فلمیں پروڈیوس کیں۔

مارن سن گروپ کے مالک ہیں اور یہ گروپ 37 ٹی وی چینلز چلا رہا ہے۔  

کلاندھی مارن کے اثاثوں کی مالیت 3.6 ارب ڈالر یعنی 30 ہزار 289 کروڑ بھارتی روپے ہے، بالی وڈ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے اثاثوں کی مالیت 890 ملین ڈالر، بھوشن کمار کی 950 ملین ڈالر اور سب سے زیادہ امیر اداکار شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 870 ملین ڈالر ہے۔

کلاندھی مارن انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائز حیدرآباد کے مالک ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کلاندھی مارن نے فلم ’جیلر‘ میں 110 کروڑ بھارتی روپے فیس کے علاوہ منافع سے 100 کروڑ بھارتی روپے الگ دیے تھے۔

مزید خبریں :