Time 13 اکتوبر ، 2024
کھیل

بابر اعظم کو کل رات ہی بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتادیا گیا تھا، ذرائع

بابر اعظم کو کل رات ہی بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتادیا گیا تھا، ذرائع
فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ  اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور عامر جمال شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتادیا گیا تھا اور  اظہر محمود نے بابر اعظم کے ساتھ طویل نشست کی تھی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو دو ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آج صبح  تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید خبریں :