Time 17 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

خناق ایک موسمی بیماری ہے جس کی ویکسین موجود ہے: وزیر صحت سندھ

خناق ایک موسمی بیماری ہے جس کی ویکسین موجود ہے: وزیر صحت سندھ
چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے اس کی کٹس مہنگی ہے: ڈاکٹر عذرا پیچوہو/ فائل فوٹو

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ خناق ایک موسمی بیماری ہے جس کی ویکسین موجود ہے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہیلتھ ایشیا ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے، بیرون ممالک سے لوگ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، ہیلتھ ٹورازم کو پاکستان میں لانا خوش آئند ہوگا۔

سندھ میں خناق کے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ خناق موسمی بیماری ہے اور ہمیشہ یہ بیماری آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال خناق کے 160 کیسز اور 28 اموات ہوئی ہیں، ویکسی نیشن کی کوریج بہتر بنانے کی ضرورت ہے جب کہ خناق کی ویکسین موجود ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھاکہ چکن گونیا کی ٹیسٹنگ مشکل ہے اس کی کٹس مہنگی ہے، اسپرے مہم کیلئے محکمہ صحت کی کے ایم سی سے بات ہوئی ہے۔


مزید خبریں :