Time 19 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلے کی ویڈیو جاری کردی۔

گزشتہ دنوں یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل کے مناظر بھی جاری کیے۔

ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں۔

اب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گھر کو ٹینک سے اڑانے سے قبل یحییٰ سنوار کی مقابلے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش کھڑکی میں کھڑا مقابلہ کررہا پھر گھر پر ٹینک کا گولہ لگتا ہے۔ 

یہ ویڈیو اسرائیلی فورسز کے ڈرون کیمروں سے بنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :