Time 20 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان معافی نہیں مانگے گا: سلیم خان

سلمان معافی نہیں مانگے گا: سلیم خان
سلمان کو ملنے والی یہ دھمکیاں بھتہ خوری کے سوا کچھ نہیں، وہ کس سے معافی مانگیں؟ سلیم خان

مصنف، اداکار اور بھارتی فلم پروڈیوسر سلیم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے سلمان خان نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا اس لیے انہیں کسی سے معافی  مانگنے کی ضرورت نہیں۔

سلمان خان کو مسلسل بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اور حال ہی میں بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا۔

12 اکتوبر کو  بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھاجس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ میں گینگ ممبر نے لکھا تھا کہ سلمان خان کی مدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

لارنس گینگ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کیس میں راجستھان کی بشنوئی برادری سے معافی مانگیں۔ کالے ہرن کے شکار کا معاملہ اکتوبر 1998 میں راجستھان کے جودھ پور میں پیش جب سلمان خان وہاں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

لارنس گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سلیم خان نے ہفتہ کو اے بی پی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سلیم خان کا کہنا تھا کہ "سلمان کو ملنے والی یہ دھمکیاں بھتہ خوری کے سوا کچھ نہیں، وہ کس سے معافی مانگیں؟"

انہوں نے کہا کہ سلمان کو جانوروں کو مارنے کا شوق نہیں تھا کیونکہ وہ تو جانوروں سے محبت کرتا تھا۔

سلمان خان نے نئی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سلمان نے حال ہی میں ایک نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔ 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے دبئی سے 2 کروڑ روپے کی نسان پٹرول ایس یو وی درآمد کی ہے۔ سلمان پہلے بھی لینڈ کروزر اور نسان پیٹرول کے مالک تھے۔

سلیم خان کے اس بیان پر آل انڈیا بشنوئی مہاسبھا (اے آئی بی ایم) کے صدر دیویندر بشنوئی نے نے کہاکہ سلمان خان نے کالے ہرن کو مارا تھا اور اس سے کمیونٹی کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم پچھلے 24-25 سالوں سے یہ درد سہ رہے ہیں، لارنس (بشنوئی) کو بھی اس سے تکلیف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بشنوئی برادری چاہتی ہے کہ سلمان خان معافی مانگیں کیونکہ ان سے بڑی غلطی ہوئی ہے۔ 

مزید خبریں :