20 اکتوبر ، 2024
کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق کراچی اوربلوچستان سے ہے۔
ذرائع ای او سی نے بتایا کہ جاں بحق بچہ عبداللہ بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیرکارہائشی تھا جبکہ جاں بحق 2 بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ سے تھا۔
ذرائع ای او سی نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے، سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، پولیوکیسز ملیر، ضلع شرقی اور کیماڑی سے رپورٹ ہوئے۔
ذرائع ای او سی کے مطابق بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
ذرائع ای او سی نے مزید بتایا کہ 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔