Time 20 اکتوبر ، 2024
دنیا

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تو ان کے آخری لمحات کی ویڈیو اور تصاویر نے انہیں مزاحمت کی علامت بنا دیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مقابلے میں زخمی ہونے والے یحییٰ سنوار ایک مکان میں صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کا ایک بازو زخمی ہے اور دوسرے میں ایک چھڑی تھام رکھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے پر رومال بھی لپیٹا ہو ا ہے۔

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے
فوٹو: سوشل میڈیا

اپنے آخری لمحات میں بھی انہوں نے مزاحمت کو ترجیح دی اور اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کو ہی اسرائیلی ڈرون کی جانب اچھال دیا۔

 یحییٰ سنوار کا یہ انداز دنیا بھر اور خصوصاً غزہ میں مقبول ہوا اور اب غزہ کی بچے بھی یحییٰ سنوار کا یہ انداز اختیار کرنے لگے ہیں۔

ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے
فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے بچے بھی کھیل کود میں ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور چہرے پر رومال لپیٹے یحییٰ سنوار کا انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے تباہ شدہ گھر میں یحییٰ سنوار کے انداز میں ہی صوفے پر بیٹھا ہے، اس نے ایک ہاتھ میں چھڑی پکڑ رکھی ہے اور اپنے چہرے پر بھی رومال لپیٹا ہوا ہے۔

مزید خبریں :