Time 26 اکتوبر ، 2024
کھیل

نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا: چیئرمین پی سی بی

نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا: چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے،فوٹو: پی سی بی

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے  انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی،  سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

قومی ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی،  سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار  رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں :