Time 26 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈکیخلاف جیت کے باوجود رمیزراجہ کی کپتان شان مسعود سے غیرسنجیدہ گفتگو

پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

تاہم انگلینڈ کے خلاف اس اہم  جیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر  رمیز  راجہ  نےکپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی۔

میچ کے بعد ہونے والی گفتگو  میں رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا۔

ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہےکہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رمیز راجا کو تنقید کا سامنا ہے اور صارفین نے ایسے موقع پر رمیز راجہ کے رویے کو سخت ناپسندکیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہےکہ اس طرح سرعام قومی ٹیم کے کپتان کی بے عزتی کرنا کسی طرح مناسب نہیں ہے۔


مزید خبریں :