27 اکتوبر ، 2024
گوجرانوالہ میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نےفائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے گاؤں بدوکی گوسائیاں میں پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شرافت نشہ کرتا تھا اور اس کا بڑا بھائی اسے نشہ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔