29 اکتوبر ، 2024
فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور کی فضا مضر صحت ہونے کے سبب اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبھی بند کردیا گیا جب کہ رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج ملک کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان دوسرے، اسلام آباد تیسرے، پشاور چوتھے، راولپنڈی پانچویں، ہری پور چھٹے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔