Time 30 اکتوبر ، 2024
کھیل

فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان

فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان
فوٹو: فائل

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

قومی بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ چند روز میں فخر زمان کے معاملے  پر پیش رفت کا امکان ہے۔ 

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے لیے بات کی ہے۔ 

پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کو بابر اعظم کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :