Time 31 اکتوبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج: اکتوبر کے دوران 100 انڈیکس میں 7000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج: اکتوبر کے دوران 100 انڈیکس میں 7000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 9.68 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس اکتوبر میں مجموعی طور پر  7852 پوائنٹس اضافے سے 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اکتوبر میں 100 انڈیکس 10 ہزار 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس دوران  100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 91 ہزار 872  جبکہ کم ترین سطح 81 ہزار 119 پوائنٹس رہی۔

اکتوبر میں مجموعی طور پر  11.92 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز  بازار کے اکتوبر میں کاروبار کی مالیت 584 ارب روپے رہی جبکہ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن اکتوبر میں 916 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار  536 ارب روپے ہے۔

آج اکتوبر کے آخری کاروباری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کم ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1636 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار 24 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوئی۔