Time 01 نومبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1893 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1893 پوائنٹس کا اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2280 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 46.5 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 171 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 707 ارب روپے ہے۔