04 نومبر ، 2024
لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں میچ کے دوران بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ تیزا ہوا اور طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ رکنے پر کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرگئی۔
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جب کہ 5 فٹبالر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں داخل ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔