07 نومبر ، 2024
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2کھرب ، 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے) اضافہ ہوا۔
ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی Truth Social کی مالک ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک جو "DJT" کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے،کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9ارب ڈالر ہوگئی۔
ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں جس کی آمدنی بہت کم ہے اور وہ پیسہ کھو رہی ہے۔