07 نومبر ، 2024
بھارتی شہر بنگلورو میں ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت چلنے والی بس کا ایک ڈرائیور اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے چل بسا۔
40 سالہ کرن کمار نامی نیل منگلا سے داسن پورہ جانے کے لیے بس چلا رہا تھا کہ اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی انتقال کرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھویاتو مسافروں سے بھری بس ایک اور بس سے ٹکرا گئی جس پر کنڈکٹر نے حاضری دماغی سے بس کو کنٹرول کرلیا اور مسافروں کی جان بچائی۔
بس رکنے کے بعد کنڈکٹر نے فوری ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔