Time 08 نومبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں مسلسل 3 روز تک کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے تولہ ہوگیا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے۔