Time 09 نومبر ، 2024
پاکستان

پنجاب: لائیو اسٹاک شو میں مویشیوں کا مقابلہ، ساہیوال کے سانڈ اور نوشہرہ کی بھینس کا پہلا نمبر

پنجاب میں لائیو اسٹاک شو کا انعقاد کیا گیا جہاں مویشیوں نے مقابلے میں دھوم مچا دی۔

مقابلے میں ساہیوال کا سانڈ خوبصورتی میں اول، شیخوپورہ کا دوئم اور فاروق آباد کا سانڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

بھینسوں کے مقابلہ حسن میں نوشہرہ ورکاں کی بھینس پہلے نمبر پر رہی جب کہ محمد منیر کا شیرِ گوجرانوالہ بیل خوبصورتی میں اول نمبر پر رہا۔

اس کے علاوہ 74 لیٹر دودھ دینے والی گائے پہلے نمبر پر رہی، 44 لیٹر دودھ دینے والی بھینس پہلے نمبرپر اور 40 لیٹر دینے والی دوسرے نمبر پر رہی۔

صرف اتنا ہی نہیں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی امجد علی کی اونٹنی نے  16 لیٹر دودھ دے کر پہلا نمبر حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :