Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ  اور  باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز  ہے:  خواجہ آصف
 عمران خان خود تمام عمر دونمبری کرتے رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف،فوٹو: فائل

وزیر دفاع  خواجہ آصف  نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ  اور  باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز  ہے،  پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کی  اگلی صفوں  اور  سینیٹ  میں بیٹھے تمام افراد دونمبر ہیں۔

لندن میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 26  ویں  ترمیم میں انہوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہےکیونکہ  پیسے لیے ہوئے تھے۔ جو ملک  سے مخلص نہیں  وہ کسی  اور کے ساتھ کیسے مخلص  ہوسکتے ہیں۔ عمران خان خود تمام عمر دونمبری کرتے  رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  جو  باربار کہتا ہو کہ  ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دونمبر کون ہوگا۔ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور  وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں عمران خان کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ برطانیہ میں جرم کرنے والوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ 12 سال کے بچے کو  بھی قید کی سزا ہوئی ہے۔ امریکا میں کانگریس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ بھی تیزی سے نمٹا  گیا تھا۔ پاکستان میں 9 مئی کو ایسی اہم تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا جن  پر صرف بھارت کے حملےکی توقع کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی تو بھارت کے ساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی والے اب بھی دہشت گردی کی وارداتوں کی مذمت نہیں کرتے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ  عمران خان کے مشیران اور بشریٰ بی بی دومختلف  قوتیں ہیں،  ان کا ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

مزید خبریں :