Time 17 نومبر ، 2024
دنیا

ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، اہم کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے

ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، اہم کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے
فوٹو: فائل

ترکیہ نے گزشتہ روز اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترک فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو گزشتہ روز آذربائیجان میں جاری کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسحاق ہرزوگ نے سکیورٹی خدشات کے بنا پر آذربائیجان کا دورہ منسوخ کیا۔

تاہم اب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ آذربائیجان منسوخ کرنا پڑا۔

اسرائیلی میڈیا نے آذربائیجان کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے اسرائیلی اور ترک حکام کئی روز سے سفارتی کوششوں میں مصروف تھے تاہم ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا۔


مزید خبریں :