18 نومبر ، 2024
اسرائیلی فوج نے لبنان پر بڑا حملہ کر دیا، 24 گھنٹوں میں 145 سے زیادہ مقامات پر بمباری کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں، طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شامی فوجی اور حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف سمیت 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے کئے جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا، بیت لاحیہ، نصیرات اور بُریج پناہ گزین کمیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر شمالی غزہ میں حماس نے اسرائیلی فوج پر جوابی وارکرتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، کئی اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔