Time 22 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

متھیرا کی نازیبا ویڈیوز کس نے اور کتنے پیسوں میں فروخت کیں؟ ماڈل کا انکشاف

متھیرا کی نازیبا ویڈیوز کس نے اور کتنے پیسوں میں فروخت کیں؟ ماڈل کا انکشاف
3 سال قبل میزبان متھیرا کی سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس کو متھیرا نے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا تھا/فوٹوفائل

متنازع  ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والے شخص سے متعلق  انکشاف کیا ہے۔

3 سال قبل 2021 میں متھیرا کی سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں بعدازاں ان  نازیبا ویڈیوز پر  خاموشی توڑ تے ہوئے متھیرا نے کہا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مجھ سے  منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں، وائرل ویڈیو میں میرا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا ہے ‘۔

اب اسی ویڈیو سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا ہے کہ ’ 2021میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں، ان لوگوں نے مجھ سمیت کئی لڑکیوں کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے 2، 2 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا، ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ بھی کیا تھا۔

متھیرا نے کہا کہ کچھ لوگ میری ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھ کر بذریعہ واٹس ایپ ان ویڈیوز کو آگے بھیجتے ہیں جو میرے نزدیک زیادہ گنہگار ہیں۔

ماڈل  کا کہنا ہے کہ  کہ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا پیچز پر بھی میں نے برہمی کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی کئی پیجز سے اپنی ویڈیوز ہٹوائی بھی تھیں۔

غیر اخلاقی ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق متھیرا کا مزید کہنا ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے لڑکیاں خودکشی کر لیتی ہیں لیکن چونکہ میرا تعلق ایک مضبوط گھرانے اور دوستوں سے ہے، اس لیے ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے باوجود مجھے فرق نہیں پڑا، میں کام بھی کرتی رہی ہوں۔


مزید خبریں :