24 نومبر ، 2024
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سینے کے امراض میں اضافے کے دیگر عوامل کے ساتھ ایک بڑا عنصر اسموگ بھی ہے۔
میر خلیل الرحمان سوسائٹی اور پاکستان چیسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امراضِ سینہ پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمود علی ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور ڈاکٹر ظہیر نے امراضِ سینہ کی وجوہات، علامات، بچاؤ اور علاج کے بارے میں آگاہی دی۔
اس حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ سینے کے امراض میں اضافے کے دیگر عوامل کے ساتھ ایک بڑا عنصر اسموگ بھی ہے، اسموگ کی وجہ سے بھی سینے کی بیماریاں زیادہ پھیل رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اسموگ کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران سینے اور سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ ہوا، اسموگ انسانی صحت کے ساتھ درختوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی چین اوربرطانیہ کی طرح اسموگ کوکنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔