Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

بنوں میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق

بنوں: جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سےدوبھائیوں سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔ 

بنوں پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل تھے جب کہ تینوں بچے طالب علم تھے جو مدرسے سے گھر جارہے تھے۔ 

پولیس کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت سرچنگ شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :