03 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی راہ میں آئی ایم ایف پروگرام آڑے آگیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسےتک فی لیٹر مہنگی کی گئیں جب کہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 اور پیٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کیا گیا۔
ایک طرف پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپےفی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے تو دوسری طرف شہریوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا بوجھ بھی مزید بڑھادیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے لے کر اب تک کے ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 14 پیسے اورپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاہے۔