04 دسمبر ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتا ہیں، ضلعی سطح پرلاپتا کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔
بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیاکہ ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتا ہیں، ضلعی سطح پرلاپتا کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہماری تحریک پرکسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہیدکارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہدا کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور ان کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے اورلوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کربھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔