05 دسمبر ، 2024
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گھر سے حراست میِں لے لیا گیا۔
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عطااللہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق ایم این اے عالمگیر خان کو نقاب پوش افراد گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
عالمگیر کو گلشن اقبال کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے انہیں اسلام آباد میں درج مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔