05 دسمبر ، 2024
75 فیصد پاکستانیوں نے اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بجائے خود کام کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بات اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں 75 فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومت یا دیگر اداروں سے پہلے ہمیں خود اپناکردار اداکرنا ہوگا۔
البتہ سروے میں 73 فیصد افراد حکومتی اقدامات کے منتظر دکھائی دیے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومت کو آگے بڑھ کرکام کرنے کا مشورہ دیا۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں 77فیصد پاکستانی دوسروں پر انحصار کرتے بھی دکھائی دیے اور کہا کہ جب سب اپنا کردار ادا کریں گے تو وہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔