Time 08 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی: گھر میں سلنڈر کا دھماکا، 6 افراد زخمی

کراچی: گھر میں سلنڈر کا دھماکا، 6 افراد زخمی
فوٹو: فائل

کراچی میں ایک گھر میں سلنڈر  کے دھماکے سے  6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کراچی کے گبول ٹاؤن، شفیق کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، دھماکا عمارت کی پہلی منزل پرہواجس سے چھت کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ سلنڈر کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واقعہ کے مطابق انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سےگیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکج سے زوردار دھماکا ہوا۔


مزید خبریں :