Time 12 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

خودچائے بنائیں، پئیں اور پیسے رکھ کر چلے جائیں، برسوں سے قائم انوکھا چائے کا ڈھابہ کہاں ہے؟

پاکستان اور بھارت میں چائے سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور نہ صرف گھر بلکہ گلی محلوں میں چائے کے ہوٹل اور ڈھابے چائے کے شوقین افراد کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے چائے کے ڈھابے کا بتارہے ہیں جہاں نہ کوئی دکاندار ہے نہ کوئی چائے بنانے والا اور یہاں آنے والے خود ہی چائے بناکر پیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے شہر سیرامپور کے قبرستان سے نزدیک ہی برسوں  سے یہ چائے کا ڈھابہ قائم ہے، بھارتی میڈیا پر اس ڈھابے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں لوگوں کو اس ڈھابے میں آکر خود چائے بناتے اور ڈبے میں پیسے ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اس ڈھابے کو قائم کرنے والے شخص نے بتایا کہ ’ڈھابے کا کسٹمر ہی  اس کا دکاندار ہے، میں ہر صبح ڈھابےکو کھولنےکے بعد اپنے کام پر چلا جاتا  ہوں، ڈھابے پر چائے کیلئے آنے والے کسٹمر یہاں خود  چائے بناتے ہیں اور دوسروں کو بھی پیش کرتے ہیں‘۔

ڈھابے کے مالک کے مطابق’اس کے بعد یہی لوگ اپنی مرضی اور ایمانداری سے کیش  باکس میں پیسے ڈال دیتے ہیں اور پھر  ان ہی میں سے کچھ لوگ چائے کیلئے ضروری اشیاء کا بندوبست کرتے ہیں‘۔

مزید خبریں :