Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

سب سے زیادہ اور کم قیمت بجلی پیدا کرنے والی آئی پی پیزکی تفصیلات سینیٹ میں پیش

سب سے زیادہ اور کم قیمت بجلی پیدا کرنے والی آئی پی پیزکی تفصیلات سینیٹ میں پیش
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سب سے زیادہ اور کم قیمت بجلی پیدا کرنے والی انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

وزارت توانائی نے تفصیلات سینیٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں پیش کیں۔

وزارت توانائی کے مطابق  سب سے زیادہ مہنگی بجلی پاک چین پاور لمیٹڈ کی 36.21 روپے کے وی ہے۔

فوجی کبیر والا پاور کمپنی لمیٹڈ کے فی کے وی نرخ 35.30 روپے ہیں۔ نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کے فی کے وی نرخ 34.72 روپے ہیں۔

وزارت توانائی کے مطابق سب سے سستی بجل اوچ پاور لمیٹڈ کی 3.10 روپے فی کے وی ہے۔

تھر کول بلاک 1 کے فی کے وی نرخ 5.53 روپے اور اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کے نرخ 5.56 روپے کے وی ہیں۔


مزید خبریں :