Time 15 دسمبر ، 2024
جرائم

کراچی میں 18 سالہ لڑکی کو گولی لگنے سے ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا

کراچی میں گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ میں لڑکی کو گولی لگنے سے ہلاکت اور نوزائیدہ بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔

گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ سے لڑکی دعا جاں بحق جبکہ اس کی بھانجی انوشہ زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گزشتہ رات شدید زخمی حالت میں پہلے نجی اسپتال اور پھر جناح اسپتال لایا گیا، مقتولہ خاتون کے اہل خانہ مسلسل بیانات بدل رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی پھر بعد میں بتایا کہ گلی میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والے افراد کو نہیں دیکھا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ معاملہ مشکوک لگتا ہے، مقتولہ کی لاش کی اطلاع اسپتال سے ملی، معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں، بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے، اب تک ایف آئی آر بھی درج نہیں کرائی گئی۔

مزید خبریں :