16 دسمبر ، 2024
بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما نے بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2 ‘ کے سپر اسٹار الو ارجن کی گرفتاری کو تشہیری اسٹنٹ قرار دیدیا۔
گزشتہ ہفتے الو ارجن کو فلم’ پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ سے ہلاکت کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
تلنگانہ ہائیکورٹ نے الو ارجن کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کی تھی لیکن رہائی کی روبکار دیر سے جاری ہونے پر انہیں رات جیل میں گزارنا پڑی تھی تاہم اگلی صبح انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
تاہم اب بالی وڈ ہدایتکار رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس گرفتاری کو تشہیری اسٹنٹ قرار دیا ہے۔
رام گوپال ورما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تلنگانہ حکومت کے اقدامات کا مقصد ریاست کی عزیز شخصیت الو ارجن کی فلم ’ پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوسرے ہفتے کی بڑی تشہیر تھی۔
رام گوپال ورما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ ہر کوئی حیرت انگیز طور پر صدمے میں ہے، تلنگانہ کے چیف منسٹر نے ایسا کیوں کیا؟ میرے خیال میں اس گرفتاری کا مقصد ریاست تلنگانہ کے پسندیدہ بیٹے کی فلم ’پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے بزنس کیلئے ایک بڑی تشہیر تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نے جان بوجھ کر الو ارجن کو گرفتار کرکے چند گھنٹوں میں ضمانت پر رہا کر دیاتاکہ وہ mega popular بن کر باکس آفس پر طویل عرصے کے لیے راج کر سکے۔