Time 16 دسمبر ، 2024
پاکستان

مدارس کے معاملے پر متفقہ بل کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانےکا امکان

مدارس کے معاملے پر متفقہ بل کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانےکا امکان
مدارس کا معاملہ انتہائی خوش اسلوبی سے حل کی طرف جا رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی،فوٹو: فائل

اسلام آباد: مدارس کے معاملے پر متفقہ بل کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا ہےکہ مدارس کا معاملہ انتہائی خوش اسلوبی سے حل کی طرف جا رہا ہے، حکومت کے مولانا فضل الرحمان اور متبادل نقطہ نظر  پیش کرنے والے علما سے رابطے ہیں۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری، ایم کیوایم رہنما خالد مقبول اور فاروق ستار کی مولانا فضل الرحمان سے کل شام 4 بجے ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور پر بات چیت ہوگی۔


مزید خبریں :