Time 19 دسمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

6 ماہ سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی مزید تاخیر کا شکار، اب کب واپس آئیں گے؟

6 ماہ سے خلا میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی مزید تاخیر کا شکار، اب کب واپس آئیں گے؟
بُچ وِلمور اور سونی ولیمز— فوٹو: ناسا

گزشتہ 6 ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن پر موجود خلاباز سونی ولیمز اور بُچ وِلمور اب آئندہ برس مارچ کے آخر میں زمین پر واپس آسکیں گے۔

یہ دونوں خلاباز جون میں 8 روز کے مشن کے لیے بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین مسافر بردار پرواز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پر پہنچے تھے تاہم  اسٹار لائنر کی زمین پر بحفاظت واپسی کی صلاحیت پر خدشات ظاہر کیے گئے جس کے بعد یہ دونوں خلاباز زمین پر واپس نہیں آسکے۔

اس سے قبل ناسا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ خلاباز فروری 2025 میں زمین پر آسکتے ہیں تاہم اب ناسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی واپسی مارچ 2025 میں ہی ممکن ہوسکتی ہے یعنی ان کا 8 روزہ مشن 9 ماہ طویل ہوجائے گا۔

ناسا کا بتانا ہے کہ 4 رکنی ’کریو 10‘ مشن مارچ کے  آخر میں خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا جس کے بعد سونی ولیمز اور بُچ وِلمور خلائی اسٹیشن پر موجود دو مزید خلابازوں کے ہمراہ زمین پر واپس آسکیں گے۔


مزید خبریں :