Time 20 دسمبر ، 2024
کھیل

جنوبی افریقا کا اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

جنوبی افریقا کا اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر
فوٹو: مارٹمین فائل

جنوبی افریقا کے  فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقی کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو دائیں ٹخنے میں انجری ہوئی تھی، وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں شامل تھے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے بارٹمین کو جنوبی افریقی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور اب وہ انجری کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

کاربن بوش کو اوٹنیل بارٹمین کی جگہ جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔


مزید خبریں :