Time 21 دسمبر ، 2024
کاروبار

ٹیکس قوانین ترمیمی بل: نان فائلر کو نا اہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز

ٹیکس قوانین ترمیمی بل: نان فائلر کو نا اہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز
مجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24 دسمبر کو  اجلاس  طلب کرلیا۔

مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز  اور  فائلرزسے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔

مجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ  نان فائلر، بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔

مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجازہوگا ، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل،اکاؤنٹ منجمد ہوگا جب کہ فائلر کے والدین، اہلخانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔

مزید خبریں :