Time 24 دسمبر ، 2024
دنیا

امریکا کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کو سز ا پر اظہار تشویش

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر  نے پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنے بیان  میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کو 9 مئی احتجاج میں ملوث ہونے پرفوجی عدالت نےسزا سنائی، فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور انصاف کی ضمانتوں کی کمی ہے۔

 میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ مقدمے اور  انصاف کےحق کا احترام کریں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے بھی فوجی عدالتوں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے جس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


مزید خبریں :