Time 27 دسمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون کیمرا استعمال کرتے ہوئے نظر آنے والے اس فلاور آئیکون کا مقصد جانتے ہیں؟

آئی فون کیمرا استعمال کرتے ہوئے نظر آنے والے اس فلاور آئیکون کا مقصد جانتے ہیں؟
کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / اسکرین شاٹ

آئی فونز کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے مگر بیشتر افراد اسے کیمرا سسٹم کی وجہ سے خریدنا پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں تو جان لیں کہ آئی فون کا کیمرا سسٹم واقعی بہت اچھا ہوتا ہے۔

ہر سال ایپل کی جانب سے کیمرا سسٹم کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر آئی فون 16 پرو میں 48 میگا پکسل فیوژن کیمرے اور کیمرا کنٹرول کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آئی فون 13 سیریز یا اس کے بعد کے ماڈلز کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اس کی اسکرین پر نیچے بائیں جانب پیلے پس منظر میں ایک پھول کا آئیکون کیوں نظر آتا ہے؟

یہ آئیکون درحقیقت میکرو موڈ کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

میکرو موڈ کا فیچر ایپل کے اسمارٹ فونز میں سب سے پہلے 2021 کے آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس میں متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی فون کے الٹرا وائیڈ کیمرا استعمال کرتے ہوئے میکرو موڈ بہترین کلوز اپ فوٹوز لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جب آپ کا آئی فون فوٹو یا ویڈیو موڈ پر ہوتا ہے تو آپ کو بس اسے کسی چیز کے قریب (2 سینٹی میٹر قریب) لے جانا ہوتا ہے اور ایسا کرنے پر کیمرا خودکار طور پر الٹرا وائیڈ سے میکرو موڈ میں سوئچ کرجاتا ہے۔

ایسا کرنے پر میکرو موڈ کام کرنے لگتا ہے۔

مگر جب آپ میکرو موڈ کو ڈس ایبل کرنا چاہتے ہیں تو پھر پھول کا یہ آئیکون اہم ثابت ہوتا ہے۔

اس وقت آپ کو فلاور آئیکون پر کلک کرنا ہوتا ہے تاکہ میکرو موڈ ٹرن آف ہو جائے۔

اگر آئیکون پر کلک کرنے کے بعد اس کا رنگ گرے ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ میکرو موڈ ڈس ایبل ہو گیا ہے۔

آپ میکرو موڈ کو کیمرا ایپ کی سیٹنگز میں جاکر بھی ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے سیٹنگز پھر کیمرا اور اس کے بعد میکرو کنٹرول بٹن کو ٹرن آف کر دیں۔

مزید خبریں :